ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوکرین ہمارے مطالبات مان لے جنگ بندی فورا ہوجائے گی:کریملن ترجمان

کریملن ترجمان دیمیتری پیسکوف نے کہا ہے کہ یوکری اگر ہمارے مطالبات مان لیتا ہے تو یہ جنگ  رک سکتی ہے ۔

ماسکو میں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے  پیسکوف نے  یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی  کے بیان جس میں انہوں نے روسی ہم منصب کے زندہ ہونے پر شبہ ظاہر کیا تھا تنقید کی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ روس اور صدر پوتین کی موجودگی کا زیلنسکی پر نفسیاتی اثر کافی ہے ،میرے خیال میں کیئف انتظامیہ یہ جان لے کہ دونوں اپنی جگہ موجود ہیں، یوکرینی حکومت پر یہ آج یا کل واضح ہو جائے گا کہ روس کے خلاف ہٹ دھرمی  زیادہ دیر نہیں چل سکے گی ،یوکرین جتنا جلد ہو سکے ہوش کے ناخن لے۔

  پیسکوف نے کہا کہ یوکرین کوہمارے مطالبات پر غور کرنے کی ضرورت ہے،وہ جتنا جلد ان مطالبات کو مانے گا اتنا ہی جلد جنگ بندی ممکن ہو سکے گی  جس کا  براہ راست فائدہ یوکرینی عوام کو ہوگا،مغربی ممالک کی طرف سے یوکرین کو اسلحے کی فراہمی اگر جاری رہی تو یہ محاذ آرائی کو مزید ہوا دینے کا سبب بنے گا جو کہ خود یورپ کےلیے بھی خطرے کی گھنٹی بن سکتا ہے۔

روسی ترجمان نے بتایا کہ  مذہبی تہوار اپی فانی کے سلسلے میں صدر پوتین نے  یخ بستہ پانی میں  روایتی غوطہ لگایا ہے مگر اُن کی کوئی تصویر یا ویڈیو سوشل میڈیا پر موجود نہیں ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں