ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہم، جمہوریہ ترکیہ کے اگلے سو سالوں کو دورِ ترقی میں تبدیل کر دیں گے: ایردوان

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہم نے اپنی ملّت کے ہمراہ ،جمہوریہ ترکیہ کے قیام کے، 100 ویں سال کا آغاز زیادہ بڑی امیدوں اور زیادہ بڑے اہداف کے ساتھ کیا ہے۔

صدر ایردوان نے دارالحکومت انقرہ میں صدارتی سوشل کمپلیکس سے، ‘اماسیہ بادال ٹنل’ کی افتتاحی تقریب میں آن لائن شرکت کی۔

تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ "ترقیاتی انفراسٹرکچوں میں سے ایک رسل و رسائل انفراسٹرکچر ہے اور ہمیں یقین ہے کہ اس شعبے میں مکمل ہونے والے ہر منصوبے کے ساتھ ہم جمہوریہ ترکیہ کے سو سالہ اہداف سے مزید قریب ہو رہے ہیں”۔

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہم، اگلے سو سالہ عرصے کو جمہوریہ ترکیہ  کے دورِ تلافی نہیں دورِ ترقی میں تبدیل کرنے کا مصمّم ارادہ رکھتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں