ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغانستان: مشکوک وباء کی وجہ سے 21 افراد ہلاک

افغانستان کے شمال مشرقی صوبے بدخشاں میں "مشکوک” وباء کی وجہ سے 21 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

بدخشاں کے مقامی حکام نے تحصیل واخان کے علاقے پامیر میں مشکوک وباء پھیلنے کا اعلان کیا ہے۔

حکام کے مطابق صحت کا عملہ ابھی تک وباء کی وجہ کا پتا نہیں چلا سکا۔ مشکوک وباء کی وجہ سے علاقے میں 21 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ وباء  کے اسباب کی نشاندہی کے لئے کاروائیاں جاری ہیں۔

دوسری طرف طالبان حکومت کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ہیلتھ ٹیمیں  براستہ تاجکستان علاقے میں پہنچ گئی ہیں۔

واضح رہے کہ افغانستان کے صوبہ بدخشاں کی چین، پاکستان اور تاجکستان کی سرحد پر واقع علاقے پامیر کی آبادی افغانستان کے شہری اوئیغور النسل باشندوں پر مشتمل ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں