ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رواں ہفتے مہنگائی کی شرح 32 فیصد، 23 اشیا مہنگی

اسلام آباد: ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح تقریبا 32 فیصد ہوگئی۔

ہفتہ وار رپورٹ میں ادارہ شماریات نے بتایا کہ ایک کلو  پیاز 8 روپے، ایک کلو گھی ڈھائی روپے، ایک کلو زندہ مرغی پونے 12 روپے، اور کیلا 4 روپے درجن مہنگا ہوگیا۔

اس کے علاوہ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر تقریبا 63 روپے مہنگا ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق اس ہفتے مہنگائی کی شرح تقریبا 32 فیصد ہوگئی۔23 ضروری اشیا مہنگی ہوئیں۔

ایک کلو دال مونگ 2 روپے، دال ماش ڈھائی روپے مہنگی ہوئی۔اس کے علاوہ  20 کلو آٹے کا تھیلا 108 روپے 44 پیسے سستا ہوا، ایک کلو ٹماٹر تقریبا پونے دو روپے اور آلو ایک روپیہ 61 پیسے سستا ہوا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں