ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان پر حملے کی تحقیقات کرنیوالی جے آئی ٹی پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے، مسرت چیمہ

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے اتوار کو کہا ہے کہ ایک طرف ملک دیوالیہ ہونے والا ہے اوردوسری طرف  چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر حملے کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی پر دبائو ڈالا جا رہا ہے۔
سماجی رابطے کی  ویب سائٹ ٹوئٹرپر  اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کے ارکان کو متنازعہ بیانات دینے پر مجبور کیا جا رہا ہے اور اس طرح کی کارروائیوں سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اس سازش میں شریک لوگ کتنے طاقتور ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے اتوار کو لاہور کے این اے 121 میں بڑھتی مہنگائی کے خلاف احتجاج اور ملک میں قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کرنے کے لیے جلسہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں