ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نگران وزیر اعلی کی تقرری آئین کے مطاق ہوئی، وزیر اعظم

اسلام آ باد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے آئین اور قانون کے مطابق نگران وزیر اعلی کے تقرر کا فیصلہ کیا ہے۔ 

نگران وزیر اعلی پنجاب بننے پر محسن نقوی کو مبارک پیش کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے آئین اور قانون کے مطابق نگران وزیر اعلی کے تقرر کا فیصلہ کیا، الیکشن کمیشن کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، امید ہے شفاف، آزادانہ اور غیرجانبدارانہ انتخابات کے تمام تقاضے پورے ہوں گے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے محسن نقوی آئین کے تقاضوں کے مطابق اس ذمہ داری میں سرخرو ہوں گے، میری دعا ہےکہ وہ اس آئینی و عوامی فرض میں بطریق احسن کامیاب ہوں، پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر کے طور پر آپ کی تقرری کا خیرمقدم کرتا ہوں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں