ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گوادر کو حق دو تحریک کے قائدین پر مظالم کے خلاف جدوجہد جاری رکھے گے، مولانا عبدالحق ہاشمی

not right to ignore

کوئٹہ: امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاہے کہ مولانا ہدایت الرحمن بلو چ وحق دوتحریک پر مظالم مقدمات تشدد اور گرفتاریوں کے خلاف جماعت اسلامی جدوجہد جاری رکھے گی۔

مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ بلوچستان کے عوام ،وکلاء ،حقیقی عوامی سیاسی تنظیمیں مولانا ہدایت الرحمان بلوچ وحق دوتحریک کیساتھ ہیں، حق دوتحریک کو جتنا دبائیں گے وہ اتناہی ابھرے گی، مولانا ہدایت الرحمن بلوچ ودیگر قیادت کو فوری رہا مقدمات ختم اور حق دو گوادر کے تسلیم شدہ مسائل فوری حل کریں۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ پولیس گردی مقدمات وگرفتاریوں سے تحریک رکے گی نہیں، جماعت اسلامی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ وحق دوتحریک کے ساتھ ہے ۔انشاء اللہ کامیابی مظلوم عوام کی ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں