ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی دارالحکومت اور گرد و نواح میں  زلزلے کے جھٹکے

نئی دہلی:بھارتی دارالحکومت اور گرد و نواح میں تقریبا 30سیکنڈ تک زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی اور اس کے مضافاتی علاقے زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھے، شہری خوف کے باعث گھروں سے چیختے ہوئے نکل آئے اور کھلے میدان میں جمع ہوگئے۔

نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کا کہنا تھا کہ جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.8ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز پڑوسی ملک نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو سے 300 کلومیٹر جب کہ ضلع جملا کے شمال مغرب میں تقریبا 63کلومیٹر کی دوری پر زمین کے اندر 10کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چھتوں پر لٹکے پنکھے جھول رہے ہیں، چند تصاویر میں کھڑکیاں ور دروازے بھی ٹوٹے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں