ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مڈگاسکر: چینیسو طوفان کی وجہ سے 3 افراد ہلاک ہو گئے

مڈگاسکر میں چینیسو طوفان کی وجہ سے 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مڈگاسکر قومی محکمہ آفات  کے انتظامی دفتر نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ٹراپیکل طوفان  چینیسو 19 جنوری کو شمال مشرقی ساحلوں سے ملک میں داخل ہوا اور 8 علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

بیان کے مطابق طوفان میں 13 ہزار 180 افراد متاثر ہوئے  ہیں اور 4 ہزار مکانات  اور 600 ہیکٹر اراضی زیرِ آب آ گئی ہے۔

طوفان کی وجہ سے 3 اموات واقع ہوئی ہیں اور 80 اسکول ناقابل استعمال حالت میں آ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ہند اوقیانوس  کے جزیرہ ملک مڈگاسکر میں بارشوں کا سلسلہ جنوری سے اپریل تک جاری رہتا ہے۔ گذشتہ سال  ملک کو 3 ٹراپیکل اور 2 سمندری طوفانوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں