ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فلپائن، تربیتی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک

فلپائن کے صوبہ باتان میں فوجی تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہونے سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اعلان کیاہے کہ فضائیہ کا فوجی طیارہ باتان صوبے میں چاول کے کھیت میں گر کر تباہ ہو گیا۔

فضائیہ کے ترجمان کرنل ماریا کونسیلو کاستیلو نے بتایا کہ فوجی طیارہ دارالحکومت منیلا کے جنوب میں تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوا۔

پولیس انسپکٹر ایڈگاردو ڈیلوس سانتوس نے بتایا کہ اس چیز کا مشاہدہ ہوا  ہے کہ  طیارہ گرنے سے پہلے قابو سے باہر ہو گیا تھا  اور تیزی سے زمین کی جانب بڑھ رہا تھا۔

سانتوس  نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے 2 افراد کی نعشوں کو ملبے تلے سے نکال لیا گیا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں