ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گرفتاری کے بعد فواد چودھری کو توہین الیکشن کمیشن کا ایک اور نوٹس

the neutrals

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کو توہین الیکشن کمیشن کا ایک اور نوٹس جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن نے فواد چودھری کو نیا نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ گزشتہ روز کی تقریر کے بعد کیا۔ ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ فواد چودھری ادارہ جاتی توہین کے مرتکب ہوئے ہیں۔ان کا بیان الیکشن کمیشن ملازمین سمیت ان کے اہل خانہ کے لیے دھمکی ہے۔

فواد چودھری کے خلاف پہلے بھی توہین الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمیشن کا کیس زیرسماعت ہے اور الیکشن کمیشن فواد چودھری کو پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار دینے کا عندیہ بھی دے چکا ہے۔

واضح رہے کہ فواد چودھری کو آج توہین الیکشن کمیشن کے مقدمے میں گرفتار کرکے عدالت سے راہداری ریمانڈ منظور کروایا گیا ہے۔ اس سلسلے میں دوران سماعت عدالت نے فواد چودھری کا میڈیکل کرانے کا بھی حکم دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں