ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فرانس نے برکینا فاسو سے 4سوفوجی نکالنے پر رضامندی ظاہر کردی

پیرس:فرانس نے برکینا فاسو کی حکومت کی جانب سے فوجی معاہدے کو ختم کرنے کے حوالے سے کی جانے والی درخواست پر رضامندی ظاہر کر دی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مغربی افریقی ملک برکینا فاسو کی حکومت نے فرانس کے ساتھ 2018میں کئے گئے فوجی معاہدے کو ختم کرنے کی درخواست کی تھی جس پر فرانسیسی حکومت نے رضامندی کا اظہار کیا ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان 2018میں طے پانے والے فوجی معاہدے کے تحت فرانسیسی فوجیوں کو برکینا فاسو میں مسلح گروہوں کیخلاف لڑنے کی اجازت دی گئی تھی، معاہدے کے کاتمے کے بعد فرانس برکینا فاسو سے 4سوفوجی واپس بلا لے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں