ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لوگوس ہوپ بحری جہاز کتب خانہ اردن پہنچ گیا

دنیا کا سب سے بڑا بحری جہاز کتب خانہ "لوگوس ہوپ” اردن کی جنوبی بندرگاہ عقبہ پر لنگرانداز ہو گیا ہے۔

عقبہ بندرگاہ  کے حکام کے مطابق مختلف ممالک سے تقریباً 370 رضاکاروں پر مشتمل بحری جہاز مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بج کر 30 منٹ پر عقبہ پہنچا۔

بحری کتب خانے میں سائنس، کھیل، فنون لطیفہ، ادبیات اور افکار جیسے متعدد موضوعات پر مبنی تقریباً 4 ہزار کتابوں کی نصف ملین کاپیاں  موجود ہیں۔ کتابوں کی اس تعداد کے ساتھ لوگوس ہوپ دنیا کا بڑا ترین  بحری جہاز کتب خانہ ہے۔

 عقبہ بندرگاہ پر  لوگوس ہوپ کل سے ماہِ فروری کے وسط تک عوام کے لئے کھُلا رہے گا۔

بحری جہاز کتب خانے نے ماہِ دسمبر  میں لبنان کی بیروت بندرگاہ  پر لنگر ڈالا اور 4 تا 23 جنوری تک مصر کی پورٹ سعید بندرگاہ پر عوام کو خدمات فراہم کرتا رہا۔

واضح رہے کہ لوگوس ہوپ بحری جہاز کتب  خانہ  1973 میں تعمیر کیا گیا اور اس وقت جرمنی کی "گُڈ بُکس فار آل” نامی فلاحی تنظیم میں شامل ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں