ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فن لینڈ نے ترکیہ پر عائد عسکری سازو سامان پر عائد پابندی ہٹا دی

فن لینڈ نے گزشتہ روز اعلان کیا ہے کہ اُس نے شام میں انقرہ کی جانب سے فوجی آپریشن شروع کرنے کے پس منظر میں 2019 کے موسم خزاں سے اس کو فوجی برآمدات کو معطل کرنے کے بعد ترکیہ کو فوجی سازوسامان برآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

وزارت دفاع کی خصوصی مشیر ریکا پیٹکنن نے بتایا کہ برآمدی لائسنس کا تعلق اسٹیل سے ہے جسے بکتربندگاڑیاں بنانے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اکتوبر 2019 سے ترکیہ کی طرف سے شام میں دہشتگرد تنظیموں کے خلاف آپریشن  کے بعد کوئی تجارتی برآمدی لائسنس جاری نہیں کیا گیا تھا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ فوجی سازوسامان کی برآمد کے لیے لائسنس کی بحالی انقرہ کی طرف سے طے کی گئی شرائط میں سے ایک ہے جس میں فن لینڈ اور سویڈن کے نیٹو کے ساتھ الحاق کی منظوری کی شرط شامل ہے۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں