ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فواد چوہدری کی ضمانت کیلئے درخواست دائر کر دی گئی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر و سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی ضمانت کی درخواست دائر کردی گئی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں فواد چوہدری کے وکلا نے ان کی ضمانت بعد از گرفتار ی دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فواد چوہدری پرجھوٹے الزامات لگائے گئے اور انہیں مقدمے میں غلط نامزد کیا گیا۔

درخواست کے متن کے مطابق مدعی صرف فواد چوہدری کو ہراساں اور بلیک میل کرنا چاہتا ہے،درخواست میں فواد چوہدری کی ضمانت کی استدعا کی گئی ہے،فواد چوہدری کی درخواست ضمانت کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد کی عدالت میں ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں