راولپنڈی : محکمہ اوقاف نے لال حویلی کے خلاف ایک بار پھرکارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا ،پنجاب رینجرز، پنجاب پولیس اور ایف آئی اے سے مدد طلب کرلی۔
جمعرات کوایک نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ اوقاف کی جانب سے لال حویلی کے خلاف ایک بار پھرکارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ اوقاف نے آئندہ 24گھنٹے میں لال حویلی خالی کروانے کےلئے حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔ محکمہ اوقاف نے آپریشن کے لئے پنجاب رینجرز، پنجاب پولیس اور ایف آئی اے سے مدد طلب کی ہے۔
دوسری جانب سائل وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور سابق ایم این اے شیخ راشد شفیق کی جانب سے لال حویلی کے خلاف مکمل دفا ع کا اعلان کیا ہے۔
