ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مغربی ذرائع ابلاغ جو کر رہے ہیں وہ صحافت نہیں سطحی پروپیگنڈہ ہے: چیلک

ترکیہ کی حزب اقتدار جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے ترجمان عمر چیلک نے صدر رجب طیب ایردوان کو ہدف بنا کر لگائی گئی سرخیوں کی وجہ سے مغربی ذرائع ابلاغ کے خلاف ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

چیلک نے کہا ہے کہ” مغربی ذرائع ابلاغ جو کر رہے ہیں اس کا نام  صحافت نہیں سطحی پروپیگنڈہ ہے”۔

جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے ترجمان عمر چیلک نے سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ” بعض مغربی نشریاتی ادارے منّظم شکل میں صدر ایردوان کو ہدف بنا رہے ہیں۔ ترکیہ کسی سے احکامات نہ لینے کی وجہ سے ان کے لئے ایک گھناونا خواب بنا ہوا ہے۔ یہ مغربی ذرائع ابلاغ اپنے بدصورت اور غیر سنجیدہ طرزِ فکر کے ساتھ ترکیہ کے سیاسی مرحلے کو متاثر کر  سکنے کی خام خیالی میں مبتلا ہیں۔ لیکن صدر ایردوان کی مبنی بر امن خارجہ  پالیسی انہیں بے اطمینان کرتی رہے گی”۔

چیلک نے کہا ہے کہ” یہ سیاہ پروپیگنڈہ صدر ایردوان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ ہمارے سیاسی پروگرام کا راستہ طے کرنے کا حق صرف اور صرف ہماری ملت کو حاصل ہے”۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں