ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مہنگائی بے قابو، 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد: مہنگائی بے قابو، حالیہ ہفتے 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔قومی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کردیئے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.45 فیصد اضافے کے بعد ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 32.57 فیصد تک پہنچ گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 6 اشیائے کی قیمتوں میں کمی، 20 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

پیاز کی فی کلو قیمت میں 13 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا جب کہ مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کا گھریلو سلینڈر 136 روپے اور فی کلو چاول 5 روپے مہنگا ہوا۔

قومی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 2.18 روپے، 20 کلو آٹے کا تھیلا 33 روپے، دال ماش 3 روپے اور دال مونگ 4 روپے فی کلو مہنگی ہوئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں