ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پولیس کے تشدد سے موت کے منہ میں جانے والے ٹائر نکولس کے لیے احتجاجی مظاہرے

نیویارک ٹائمز سکوائر میں ٹائر نکولس کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جسے امریکہ میں 5 پولیس افسران کی جانب سے لاپرواہی سے گاڑی چلانے  کے جواز میں روکنےکے بعد  پولیس تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور بعد ازاں وہ اسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔

29 سالہ ٹائر نکولس، جو میمفس میں   FedEx    میں ڈرائیور کے طور پر کام کرتا  تھا، کو 7 جنوری کو میمفس پولیس نے "لاپرواہی سے ڈرائیونگ” کرنے پر روکا۔

گرفتاری کے خلاف مزاحمت کرنے والے نوجوان کو پولیس نے  بڑی بے دردی سے مارا پیٹا تھا اور اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موت کے منہ میں چلا گیا تھا۔

توقع کی جا رہی ہے کہ زیر بحث حملے کی ویڈیو جاری ہونے کے بعد نکولس کی موت کا سبب بننے والے 5 پولیس افسران کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

احتجاجی مظاہروں کے دوران متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں