ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پشاور پولیس لائنز دھماکا، شہدا ء کی تعداد 88 ہوگئی

 پشاور: پولیس لائنز مسجد دھماکے میں شہدا ء کی تعداد 88 ہوگئی،ریسکیوآپریشن تاحال جاری ہے ۔ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے مطابق دھماکے کے 55 زخمی اب بھی زیر علاج ہیں۔ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان کے مطابق دھماکے کے شہدا ء کی تعداد 88 ہوگئی ۔

پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال(ایل آر ایچ)کے ترجمان محمد عاصم نے کہا ہے کہ ہسپتال لائے گئے تمام افراد کی شناخت ہوگئی۔

حکام کے مطابق مسجد کے ملبے تلے دبے مزید افراد کو نکالنے کیلئے آپریشن جاری جاری ہے جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا جارہا ہے۔ریسکیو 1122 پشاور کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نوید اختر نے کہا کہ حتمی طورپر نہیں کہا جاسکتاکہ آپریشن کب تک مکمل ہوسکے گا، سلیبس کو ہائیڈرولک کٹر کی مدد سے احتیاط سے کاٹا جارہا ہے تاکہ اگر کوئی اندر پھنسا ہوا ہے تو اس کی جان بچائی جاسکے جبکہ سنسرڈیوائسز لگا کر زندہ افراد کو چیک کیا جارہاہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں