ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیٹو اور جاپان کے درمیان مضبوط تعاون ہم سب کے مفاد میں ہو گا، سیکرٹری جنرل نیٹو

برسلز:نیٹو کے سیکرٹری جنرل ینز اسٹولٹن برگ نے  روس یوکرین جنگ کے  باعث منظر عام پر  آنے والے عالمی خطرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے  میثاق اور جاپان کے درمیان مضبوط تعلقات  قائم کیے جانے کی اپیل کی ہے۔

اپنے دورہ جاپان میں اسٹولٹن برگ نے  ٹوکیو کے شمال میں ایئر سیلف ڈیفنس کے اروما بیس کے دورے کے دوران اپنے خطاب میں روس یوکرین جنگپر گفتگو میں کہا کہ اگر  پیوٹن   نے یوکرین میں فتح حاصل کی  تو یہ یوکرین کے لیے ایک المیہ ثابت ہو گا،  تا ہم یہ  چیز   دنیا بھر میں  اثر رسوخ کے حامل حکمرانوں کے  لیے قدرے خطرناک پیغام کے طور پر پہنچے گی کیونکہ یہ فوجی طاقت کے بل بوتے اہداف تک رسائی پیغام  ہو گا۔

 اسٹولٹن برگ نے نیٹو اور جاپان کے درمیان مضبوط تعلقات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ  نیٹو اور ہمارے اہم  شراکت  دار جاپان کے مابین شراکت دار  ی کو مضبوطی دلانے  کی راہیں   تلاش کی جائیں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں