ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کا راجن پور سے ضمنی انتخاب نہ لڑنے کا فیصلہ

راجن پور:عمران خان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 193 راجن پور سے ضمنی انتخاب نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق یہ نشست پی ٹی آئی کے ایم این اے سردار جعفر لغاری کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

عمران خان نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں اور تحریک انصاف کے ٹکٹ پر سابق وزیر محسن لغاری امیدوار ہوں گے۔

خیال رہے کہ این اے 193 میں ضمنی انتخاب 26 فروری کو ہوگا اور اس نشست پر الیکشن کیلئے مسلم لیگ ن کے اویس لغاری اور پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر وقاص گورمانی نے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں