ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فرانسیسی فٹبالر رافیل ورانے کا انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

پیرس:فرانس کے فٹبالر رافیل ورانے نے 29سال کی عمر میں انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، فرانسیسی سٹار نے اپنے انسٹا اکاﺅنٹ کے ذریعے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ 

انسٹاگرام پر اپنے ایک پیغام میں 2018کے فیفا ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کا حصہ رہنے والے فٹبالر نے لکھا کہ میں کئی مہینوں سے اس بارے میں سوچ رہا تھا اور میں نے اب فیصلہ کیا کہ یہ میرے لیے انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائر ہونے کا صحیح وقت ہے۔

https://www.instagram.com/p/CoKMpXSOZtt/?utm_source=ig_web_copy_link

ورانے نے لکھا کہ ایک دہائی تک اپنے شاندار ملک کی نمائندگی کرنا میری زندگی کا سب سے بڑا اعزاز رہا ہے، ہر بار جب میں نے یہ خصوصی نیلا یونیفارم پہنا تو مجھے بے حد فخر محسوس ہوا۔

فرانسیسی سٹار نے مزید لکھا کہ ہمارے پاس باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کا ایک گروپ ہے جو آگے بڑھنے کے لیے تیار ہیں اور وہ اپنے موقع کے مستحق ہیں، میں یقینی طور پر اپنے کیرئیر کے تمام لمحات کو یاد کرتا رہوں گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں