ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ایس ایل، افتخار احمد نے وہاب ریاض کو ایک ہی اوور میں 6 چھکے جوڑ دیے

کوئٹہپاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کے آغاز سے قبل کوئٹہ میں جاری نمائشی میچ میں گلیڈی ایٹرز کے مڈل آرڈر بلےبازافتخار احمد نے پنجاب کے وزیر کھیل وہاب ریاض کے ایک ہی اوور میں 6 چھکے جڑ دیے۔

افتخار احمد نے نمائشی میچ کے 19 ویں اوور میں پنجاب کے وزیر کھیل وہاب ریاض کو ایک اوور میں 6 چھکے لگائے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جبکہ افتی مینیا ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے۔

کوئٹہ کے بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، ابتداء میں کوئٹہ کی ٹیم جلد وکٹیں گنوا بیٹھی تاہم خوشدل اور افتخار نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 185 رنز کا ہدف دینے میں کامیاب رہی۔

 افتخاراحمد نے 50 گنیدوں پر94 رنز کی ناقابل شکست جارحانہ اننگز کھیلی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 20 اوورزمیں 5 وکٹوں کےنقصان پر پشاور زلمی کو185 رنز کا ہدف دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں