ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کو حماقت کا انٹرنیشنل ایوارڈ ملنا چاہیے، احسن اقبال

rocket in space

نارووال:منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کو حماقت کا انٹرنیشنل ایوارڈ ملنا چاہیے، عمران خان نے اپنے دور حکومت میں ملکی معیشت کو تباہ کیا اور دو صوبوں میں اپنی پارٹی کی حکومت خود ہی ختم کردی۔

احسن اقبال نے کہاکہ گذشتہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے معیشت تباہ ہوگئی ہے، عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلیے عملی اقدامات کررہے ہیں، ملکی تباہی کی اصل وجہ گزشتہ حکومت کی غلط پالیسیاں تھیں۔

انہوں نے کہاکہ بہت جلد تمام پریشانیوں پر قابو پالیں گے، ملکی مسائل حل کرنے کے لیے سب کو متحد ہونا ہوگا، ملک دشمن عناصر کے خلاف آپریشن کرکے امن قائم کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں