اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتین یاہو نے کہا ہے کہ یوکرین کو آئرن ڈوم دفاعی نظام دینے کے لیے مشاورت جاری ہے۔
نیتین یاہو نے دورہ فرانس کے دوران فرانسیسی چینل ایل سی آئی سے گفتگو کرتے ہوئے روس،یوکرین جنگ اور ایران سے تعلقات پر اظہار خیال کیا ۔
روس۔یوکرین جنگ سے متعلق اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ اس جنگ کو ختم کروانے کےلیے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہوگا،ہم یوکرین کے ساتھ ہیں اور جہاں تک آئرن ڈوم دفاعی نظام کی فراہمی کا سوال ہے تو ہم اس پر مشاورت کر رہے ہیں۔
نیتین یاہو نے کہا کہ آئرن ڈوم دفاعی نظام کی یوکرین کو فراہمی کا فی الوقت حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے،روس اور یوکرین کی خواہش اور امریکی حمایت کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم روس اور یوکرین کے درمیان مصالحانہ کردار ادا کر سکتے ہیں۔