کراچی: جمشید کوارٹر میں نجی ٹی وی کے ڈرامےکی شوٹنگ کے دوران جھگڑے کے بعد علاقہ مکینوں نے حرا مانی اور ڈائریکٹر پر حملہ کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق ہدایتکار نبیل قریشی ، اداکارہ حرا مانی اور دیگر ٹیم نے سوشل میڈیا پر خود پر ہونے وا لے حملے کے حوالے سے آگاہ کیا ہے۔
ہدایتکار کا کہنا ہے کہ پی آئی بی کالونی جمشید کوارٹر میں شوٹنگ جاری تھی کہ علاقہ مکینوں نے ٹیم پر حملہ کر دیا اور حرا مانی سمیت دیگر اراکین کو ہراساں کیا اور ان سے ان کا قیمتی سامان بھی چھین لیا تھا ۔
1/1 We has been attacked by mov in PIB Colony/jamshed quater martin road during shoot they got into the house we were shooting a hundred of people they harrases women/actresses, beat the shit out of crew, stole mobiles, equipment @HiraMani_real @ManiSalmanKhi #gulerana
— Nabeel Qureshi (@nabeelqureshi) February 6, 2023
انہوں نے اپنی ٹیم کے ساتھ پیش آنے والے واقع کے بارے میں مزید بتایا کہ ہم اس وقت پولیس اسٹیشن میں بیٹھے ہیں اور ہمارے ساتھ کراچی میں اس سے پہلے اس نوعیت کا واقعہ کبھی بھی پیش نہیں آیا تھا ، نبیل کا کہنا تھا کہ حملہ آور اسلحہ سے لیس تھے انہوں نے خواتین کا لحاظ تک نہ کیا اور ان پر بھی ہاتھ اُٹھایا اور ہمارے موبائل، بٹوے سمیت قیمتی سازو سامان لوٹ کر لے گئے۔
1/2 we are sitting here in PIB police station, they attacked like anything honestly this never happened before in karachi, they were equipped with weapons, they stole mobiles wallet they do not care about ladies they raise their hands etc.
— Nabeel Qureshi (@nabeelqureshi) February 6, 2023
پولیس کا کہنا ہے کہ علاقہ مکین یہ چاہتے تھے کہ ان کے علاقے میں شوٹنگ نہ کی جائے ۔
پولیس کے مطابق ناخوشگوار واقعے کے دوران اداکار اور دیگر اسٹاف سے بدتمیزی کی گئی ہے جس پر دو افراد کو حراست میں لے کر واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔
دوسری جانب اداکارہ حرا مانی کا کہنا ہے کہ اپنی ٹیم کے عملے کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ انہوں نے ہمیں بچانے کیلئے آخری حد تک کوشش کی اور وہ خود زخمی ہوگئے اور اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

اداکارہ حرا اور دیگر چائلڈ آرٹسٹ نے مداحوں سے دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ عملے کے زخمی افراد اسپتال میں داخل ہیں ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی جائے .
