ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

16 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

 لاہور: تھانہ غازی آباد پولیس نے 16 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق ملزم الماس دو ماہ سے لڑکی کو اسلحے کے زور پر ڈرا دھمکا کر زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔

پولیس افسر نے بتایا کہ لڑکی گھر سے قرآن پڑھنے کے لیے محلے دار کے گھر جاتی تھی لیکن ملزم اسلحے کے زور پر زیارتی کرتا اور کسی کو بتانے پر لڑکی کو جان سے مارنے کی دھمکی دیتا تھا۔

ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گٸ تھی، متاثرہ بچی کے والد محمد لیاقت کی مدعیت میں ملزم الماس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں