ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صومالی لینڈ، فوجیوں اور مخالفین کے درمیان تصادم،40افراد ہلاک

 موغادیشو:صومالیہ سے یکطرفہ طور پراعلان ِ آزادی کرنے والے صومالی لینڈ کے شہر لاس آنود میں فوجیوں اور حکومت مخالفین کے درمیان تصادم میں تقریبا 40افراد ہلاک ہو گئے۔

لاس آنود کے شعبہ صحت کی ٹیموں سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق شہر میں ہونےو الی جھڑپوں میں خواتین اور بچوں کے بھی شامل ہونے والے 40افراد لقمہ اجل جبکہ 60سے زائد زخمی ہوئے۔

صومالی لینڈ حکومت کا کہنا تھا کہ مسلح اپوزیشن کی جانب سے فوجیوں پر حملے کے بعد تصادم ہوا۔

جب کہ اپوزیشن گروپوں نے دعوی کیا کہ ان کے اجلاس پر صومالی لینڈ کے فوجیوں نے دھاوا بولا تھا،مخالفین چاہتے ہیں کہ صومالی لینڈ کے فوجی سول، سناگ اور سینی کے علاقوں کو چھوڑ کر ان علاقوں کو صومالی ریاست سے وابستہ کر دیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں