سویڈن میں ڈینش انتہا پسند دائیں بازو سیاسی جماعت اسٹرام کُرس کےلیڈر راسموس پالوڈان کے مذموم مظاہروں کے بعد اب کی بار سویڈش انتظامیہ نے قرآن کریم کی بے حرمتی کرنے کی اجازت نہیں دی ۔
اسٹاک ہوم پولیس کے پریس ترجمان اولا اوسٹرلنگ نے بتایا کہ ایک شخص دوبارہ ترک سفارت خانے کے سامنے قرآن کریم کو نذر آتش کرنا چاہتا تھا جس کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔
اوسٹر لنگ نے بتایا کہ اس واقعے سے قبل ہمارا رابطہ سویڈش خفیہ ادارے سے ہوا جس کے نتیجے میں ہم نے اس شخص کو یہ مظاہرہ کرنے سے روک دیا جس کی شناخت ظاہر کرنا ہم مناسب نہیں سمجھتے۔
اسٹاک ہوم میں گزشتہ ماہ انتہا پسند لیڈر راسموس پالوڈان نے ترک سفارت خانے کے سامنے قرآن کریم نذر آتش کیا تھا جس پر وہاں موجود پولیس خاموش تماشا دیکھتی رہی تھِی بعد ازاں اسی لیڈر نے ڈنمارک میں بھی ایک مسجد کے سامنے یہی مذموم حرکت کی تھی ۔
ہالینڈ میں بھی اسلام دشمن تحریک پیگیڈا کےلیڈر ایڈوین ویگنس ویلڈ نے دی ہیگ میں قرآن کریم شہید کیا تھا۔