ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی عدالت نے مریض فلسطینی خاتون قیدی کی سزا میں توسیع کردی

غزہ:قابض اسرائیل کی عدالت نے نابلس سے تعلق رکھنے والی بیمارخاتون قیدی رجا کارسوع کی قید میں مزید آٹھ دن کی توسیع کر دی اور اسیرہ کے وکیل کو اپنی موکلہ سے ملنے سے روک دیا ہے۔

رجا کے وکیل نے ایک بیان میں کہا کہ ان کی موکلہ کی صحت خراب ہونے کے باوجود قابض عدالت نے کارسوع کی نظر بندی میں توسیع کردی۔

دوسری طرف خواتین کے امور کی وزارت نے بیمار قیدی 49 سالہ رجا کارسوع کی جان بچانے اور اسے قابض ریاست کی جیلوں سے رہا کرنے کے لئے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔

ایک بیان میں وزارت اسیران نے بین الاقوامی اور انسانی حقوق کے اداروں پر زور دیا کہ وہ جلد از جلد اپنا کردار ادا کریں، خاص طور پر انسانی حقوق کی تنظیموں اور ریڈ کراس سے اپیل کی گئی کہ وہ بیمار قیدی کی رہائی کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

کارسو کو نابلس کے بلطہ پناہ گزین کیمپ میں اس کے گھر سے دو روز قبل گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کی گرفتاری یہ جانتے ہوئے عمل میں لائی گئی کہ وہ متعدد دائمی بیماریوں کا شکار ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں