ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صدر ایردوان زلزلے سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر ،8574 ہلاکتیں

 ترکیہ میں آنے والے زلزلے  سے ہلاک شدہ افراد کی تعداد  آٹھ ہزار پانچ سو چوہتر  ہو گئی ہے۔

 آفت زدہ علاقے کا دورہ کرتے ہوئے صدر ایردوان نے بتایا کہ اب تک  ہلاک شدگان کی تعداد 8574 جبکہ زخمیوں کی تعداد اننچاس ہزار 574 ہو چکی ہے۔

 بتایا گیا ہے کہ زلزلہ زدگان کے وقتی قیام کے لیے پچاس ہزار آٹھ سو اٹھارہ خیمے بھی نصب کیے گئے ہیں، چھیانوے ہزار  چھ سو  ستر اہلکار امدادی کاموں میں مصروف ہیں جن کی  آسانی کےلیے پانچ ہزار چار سو دو بھاری آلات اور مشینیں بھی فراہم کی جا چکی ہیں۔

متاثرہ علاقوں کو امداد کی فراہمی اور متاثرین کے انخلا کے لیے  ترک بحریہ کے نو اور ساحلی محافظوں کا ایک  بحری جہاز مختص کیا گیا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں