ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 شین وارن کی 20.7ملین ڈالر کی وصیت سامنے آگئی

لندن:سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن کی 20.7ملین ڈالر کی وصیت سامنے آگئی،آنجہانی آسٹریلوی اسپنر شین وارن کی 20.7ملین ڈالر کی وصیت سامنے آگئی۔

اثاثوں کا بیشتر حصہ تینوں بچوں میں تقسیم ہوگا، سابقہ اہلیہ سیمون اور گرل فرینڈ لز ہرلی کو کچھ نہیں ملے گا،وصیت کے مطابق شین وارن کی جائیداد کا 31فیصد ان کے بچوں کو دیا جائے گا، 9فیصد فیملی کے دیگر افراد کو ملے گا، 7فیصد بھائی جیسون کو ملے گا، 2فیصد بھتیجوں سیباستین اور ٹیلا کے نام کیا گیا ہے۔

دوسری جانب میڈیا نے شین وارن کے موجودہ اثاثوں کی فہرست بھی شائع کردی ہے،واضح رہے کہ سابق آسٹریلیوی لیگ اسپنر شین وارن گزشتہ برس دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے تھے، سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن چھٹیاں گزارنے کے لیے تھائی لینڈ کے علاقے کوہ سمائی میں قائم اپنے ولا میں موجود تھے جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں