ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور ،جوہر ٹائون مین بلیوارڈ روڈ پر پڑے شگاف میں گاڑی جا گری ، 3 افراد زخمی

لاہور:کے علاقے جوہر ٹائون میں مین بلیوارڈ روڈ پر شگاف پڑ گیا، پچیس فٹ سے زائد شگاف پڑنے سے گاڑی اندر جاگری۔

گاڑی میں سوار3 افراد زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو کر لیا گیا۔جوہر ٹائون میں شوکت خانم ہسپتال سے چند گز کے فاصلے پر زیر زمین سیوریج پائپ لائن بیٹھ جانے سے شگاف پڑگیا، شگاف پڑ جانے سے ایک گاڑی دھنس گئی جس میں تین افراد سوار تھے ، ریسکیو نے ایک گھنٹے کی کوشش کے بعد زمین میں دھنس جانے والی گاڑی سے تین افراد کو ریسکیو کیا جبکہ گاڑی نکالنے کے لیے ہیوی مشینری منگوائی گئی۔

ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے کہا کہ کئی سال پرانی پائپ لائن ہے ، شگاف پڑنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تین افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں نکال لیا گیا۔منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے کہا کہ اس سال ترقیاتی سکیم میں مین جوہر ٹائون روڈ کو شامل کیا گیا ، سڑک کی تعمیر میں تین دن سے زائد لگ سکتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں