ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شام میں زلزلے سے جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 3 ہزار 384 تک پہنچ گئی

ترکیہ اور   شام میں آنے والے صدی  کے ہولناک ترین  زلزلے   میں شام  میں  جان بحق  ہونے والے افراد کی تعداد  3 ہزار 384 تک پہنچ گئی ہے۔

سیریئن ہیومن رائٹس نیٹ ورک (ایس این ایچ آر)، سول ڈیفنس (وائٹ ہیلمٹس)، مقامی حکام، صحت کی تنظیموں اور مقامی ذرائع سے مرتب کی گئی معلومات کے مطابق شام کے ادلب اور فرات شیلڈ اور شاخِ  زیتون آپریشن والے علاقوں میں کم از کم 2 ہزار 37 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔

اسد حکومت کی خبر رساں ایجنسی سانا کی خبر کے مطابق حلب، لاذقیہ، حما اور طرطوس صوبوں میں حکومت کے زیر کنٹرول علاقوں میں 1347 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 2 ہزار 295 زخمی ہوئے۔

شمالی شام میں اپوزیشن کے زیر کنٹرول علاقوں میں کئی عمارتیں تباہ   ہوگئی ہیں یا ان کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

شامی نیشنل آرمی (SMO) کے ارکان بھی حزب اختلاف کے زیر کنٹرول علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں  حصہ لے رہے ہیں۔

زلزلے  سے بچ جانے والے ہزاروں افراد  جو بے گھڑ ہوچکے ہیں   وہ رات سڑکوں، مساجد یا عارضی خیموں میں  گزارنے پر مجبور ہیں۔

شمالی شام کے علاقوں میں مقامی غیر سرکاری تنظیمیں "فوری مدد” کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں