ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ آئین کو بچانے کیلئے بڑا اقدام ہے، اسد قیصر

اسلام آباد:سابق سپیکر قومی اسمبلی اور رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے جج صاحبان نے اپنے حلف کے ساتھ انصاف کیا، آئین کے ساتھ کھڑے ہیں اس کی خلاف ورزی برداشت نہیں کریں گے۔انہوں نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ آئین کو بچانے کے لیے بڑا اقدام ہے۔

اسد قیصر نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ میں بھی انتخابات کے انعقاد کیلئے کیس دائر کر رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر90 دن میں انتخابات نہ کرائے گئے تو آئین کی خلاف ورزی ہو گی، آئین کے ساتھ کھڑے ہیں اس کی خلاف ورزی برداشت نہیں کریں گے۔ پی ڈی ایم حکومت نے 8 مہینے میں ملکی معیشت تباہ کر دی، ملک میں مہنگائی ، بے روزگاری اور بد امنی اپنے عروج پر ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں