پرتگال:فٹبال کی دنیا کے معروف کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے لیگ میں 500گولز مکمل کر کے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے ۔
پرتگال کے سپر سٹار کرسٹیانو رونالڈو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سعودی لیگ میں کھیلے گئے میچ کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں ، رونالڈو نے ان تصاویر کے ساتھ پیغام میں لکھا کہ جیت کے ساتھ لیگ میں 500گولز مکمل ہونے کا احساس ہی کچھ اور ہوتا ہے۔
