ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ کے ہولناک زلزلے میں جان بحق افراد کی تعداد 22ہزار 327 تک پہنچ گئی

6 فروری کو رونما  ہونے والے   ہولناک زلزلے کہ جس سے ترکیہ کے دس شہر بری طرح متاثر ہوئے ہیں  میں   22 ہزار 327 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

وزیر صحت فخرالدین قوجا نے بیان  دیتے ہوئے کہا ہے کہ قہرامان   ماراش  میں آنے والے زلزلے سے زخمی  ہونے والے افراد  کی تعداد  80 ہزار 278 تک پہنچ گئی ہے۔

زلزلے سے متاثرہ صوبوں سے 102 ہزار 388  کو آفات زدہ  علاقوں سے دوسرے علاقے منتقل کردیا گیا ہے۔

خطے میں کام کرنے والے اہلکاروں کی تعداد 166 ہزار 334 تک پہنچ گئی۔ 68 ممالک کے 8,326 افراد تلاش اور بچاؤ کی کوششوں میں کام کر رہے ہیں۔

102 ہزار 274 خاندانوں کے رہائش کے خیموں کی تنصیب کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

زلزلے سے متاثرہ 10 صوبوں میں 7 ہزار 584 منہدم یا فوری طور پر منہدم کرنے کی ضرورت ہے جبکہ  12 ہزار 617 عمارتوں کو شدید تقصان پہنچنے کا پتہ چلایا گیا ہے۔

زلزلے سے تباہ ہونے والی عمارتوں میں تلاش اور بچاؤ کی کوششیں جاری ہیں۔

دوسری جانب، AFAD زلزلہے کے امور کے ڈائیریکٹر  جنرل اورحان تاتار نے کہا ہے کہ پہلے زلزلے کا دورانیہ 7.7 کی شدت کے ساتھ 65 تھا، دوسرے زلزلے کا دورانیہ 45 سیکنڈ تھا۔ دو زلزلوں سے یہ خطہ تقریباً 2 منٹ تک شدید لرز اٹھا۔ زلزلے سے خارج ہونے والی توانائی 7.7 کی شدت کے ساتھ تھی جو  500 ایٹم بموں کا اثر اور توانائی  رکھتی ہے

زلزلے سے متاثرہ 10 صوبوں میں 7 ہزار 584 منہدم یا فوری طور پر منہدم ہونے والی عمارتیں اور 12 ہزار 617 بھاری تباہ شدہ عمارتوں کا پتہ چلا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں