ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نواز شریف کو عدالتوں سے انصاف کی کوئی امید نہیں ہے، شاہدخاقان عباسی 

justice

اسلام آباد : سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ نواز شریف کو عدالتوں سے انصاف کی کوئی امید نہیں ہے،ماضی میں ہم نے عدالتوں کا رویہ دیکھ لیا لیکن نواز شریف جس دن بھی پاکستان آئیں گے خود کو قانون کے سامنے پیش کریں گے۔

ہفتہ کو سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف میرے لیڈر اور میرے بڑے ہیں اور ہمیشہ ان کے ساتھ تھا اور رہوں گا، پہلے بھی میرے پاس نہ کوئی پارٹی عہدہ تھا نہ اب ہے،نہ ہی کوئی عہدے چاہتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو اپنے بیٹے سے 10ہزار درہم تنخواہ نہ لینے کی اتنی سزا دی گئی کہ انہیں پہلے وزارت عظمیٰ سے ہٹایا گیا،سیاسی عہدہ چھینا گیا اور ایک ایسے وقت میں یہ ہوا جب عام انتخابات سر پر تھے، سزا دینے والوں نے یہاں پر بھی بس نہیں کیا ان کی بیوی بستر مرگ پر موجود تھیں تو انہیں لندن سے بلوا کر جیل میں ڈال دیا گیا، اس قدر انتقام کے بعد یہ کہا جائے کہ نواز شریف کے ساتھ زیادتی نہیں ہوئی تو درست نہیں ہو گا۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سزا دینے کا جو پیمانہ نواز شریف کےلئے رکھا گیا تھا اگر یہی پیمانہ عمران خان کےلئے لاگو کر دیا جائے تو وہ دس ہزار سال کےلئے سیاسی و انتظامی طور پر نا اہل ہو سکتے ہیں۔ ہمیں آج بھی یقین ہے کہ نواز شریف کو عدالتوں سے انصاف نہیں ملے گا ہم عدالتوں کا رویہ دیکھ چکے ہیں اور ان کے فیصلے بھی ہم جانتے ہیں کہ وہ کیسے لئے جاتے ہیں، نواز شریف کو جو سزا دی گئی اس کےلئے صرف یہی بہانہ بنایا گیا کہ ان کی دولت کے پیچھے کوئی نہ کوئی جرم تو ہوا ہو گا لیکن سزا دینے والوں کو یاد نہیں تھا کہ نواز شریف کو جنرل (ر) پرویز مشرف ، بے نظیر بھٹو اور آصف علی زرداری نے خوب کھنگالا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں