ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کے الیکٹرک اگلے 7 سال میں 484 ارب روپے کی انویسٹمنٹ کرے گا

کراچی کے صارفین کی سہولت کے لئے کے الیکٹرک نے 7 سال کی سرمایہ کاری کا پلان نیپرا میں جمع کرادیا ہے،اور نیپرا کے الیکٹرک انویسٹمنٹ پلان پر21 فروری کو سماعت کرے گا۔

مجوزہ پلان کے مطابق کے الیکٹرک اگلے 7 سال میں 484 ارب روپے کی انویسٹمنٹ کرے گا، جس میں سے ترسیلی منصوبوں پر 280 ارب91 کروڑ 50 لاکھ روپے کی انویسٹمنٹ ہوگی۔

پلان میں بتایا گیا ہے کہ ڈسٹری بیوشن منصوبوں پر 184 ارب 65 کروڑ روپے لگائے جائیں گے، اور دیگرمنصوبوں پر18 ارب51 کروڑ 40 لاکھ انویسٹمنٹ کئے جائیں گے۔

کے الیکٹرک کے مطابق یہ سرمایہ کاری 2023 سے2030 کے دوران کی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں