ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایک دن گالی، اگلے دن معافی مانگنا عمران خان کی سیاست ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایک دن گالی، اگلے دن معافی مانگنا عمران خان کی سیاست ہے، چاہے وہ عدالت ہو، چاہے وہ امریکا ہو، چاہے وہ ادارے ہوں۔

مریم اورنگزیب نے عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو یقین ہے کہ ان کے حامی ذہنی معذور ہیں، ان کا اقتدار میں آنا ہی رول آف لا کی خلاف ورزی تھا، عمران خان کا دور حکومت رول آف لا نہیں ، رول آف جنگل تھا۔

انہوں نے کہا عمران خان جیسے فارن ایجنٹ، چور، جھوٹے، بہروپئے اور منی لانڈرر سے آزادی حاصل کرکے ملک آزاد ہوتے ہیں، کپتان ایسی باتیں کر کے اپنے ووٹرز کی توہین کرتے ہیں، کیا تم نے رول آف لا کا سہارا لے کر اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، گورنر اور صدر سے آئین شکنی کرائی تھی؟

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں