ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب الیکشن معاملہ ،گورنر اور الیکشن کمیشن پر توہین عدالت کی درخواست دائر

لاہور: ہائی کورٹ میں عدالتی احکامات کے باوجود پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہ کرنے پر گورنر پنجاب اور الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔

عدالتِ عالیہ میںشہری منیر احمد کی طرف سے وکیل اظہر صدیق نے درخواست دائر کی۔لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں گورنر پنجاب، الیکشن کمشنر، الیکشن کمیشن کے چاروں ارکان اور سیکرٹری کو فریق بنایا گیا ۔

دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عدالتِ عالیہ نے پنجاب میں الیکشن کی فوری تاریخ کے اعلان کا حکم دیا اور اتوار کی رات تک انتخابی شیڈول دینا لازمی تھا تاہم عدالتی حکم کے باوجود انتخابات کی تاریخ نہیں دی گئی ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ آئین کے تحت 90 روز میں الیکشن کروانا لازمی ہے اس کے مطابق 60 روز باقی رہ گئے ہیں اور الیکشن شیڈول جاری نہ ہونے سے آئینی بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے، گورنر اور الیکشن کمیشن آئین کے تحت ذمے داری ادا نہیں کر رہے ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالتی حکم عدولی پر گورنر پنجاب، چیف الیکشن کمشنر سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں