کراچی: تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ہم عوامی چندے پر چلتے ہیں، فارن فنڈنگ کیس مفروضوں پر کھڑا ہے، تمام جماعتوں کی فنڈنگ کا حساب ہونا چاہیے۔
عمران اسماعیل نے کہا کہ ایف آئی اے میں ہم مختلف مقدمات بھگت رہے ہیں، ہمارے خلاف ایف آئی اے کو استعمال کیا جا رہا ہے، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ اور جے یو آئی کے پاس عوامی فنڈنگ نہیں ہے، ان کے حساب کتاب کھولیں پتہ چلے گا کہ ملک کے ساتھ کیا ہوا۔
انہوں نے کہا کہ عوامی حکومت کو مفروضوں کی بنیاد پر گھر نہیں بھیجنا چاہیے، رجیم چینج کے نتیجے میں پاکستان مشکل حالات میں ہے، پنجاب اور کے پی میں انتخابات سے عمران خان کو دو تہائی اکثریت ملے گی۔
