ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی لا افسران کی برطرفیوں کو درست قرار دے دیا

 لاہورہائیکورٹ کے 5 رکنی فل بنچ کے 4 ججز نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس اور پاکستان تحریک انصاف کے 97 لا افسران کی برطرفیوں کو درست قرار دے دیا۔ 

فل بنچ کے 4 ججوں نے درخواستوں کو جزوی منظور کر لیا، نے حمزہ شہباز کے دور حکومت کے 19 لا افسروں کی تقرریاں بھی غیر قانونی قرار دے دیں۔ 

جسٹس عاصم حفیظ نے 4 ججوں کے فیصلے سے اختلاف کیا، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ 

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے 5 رکنی فل بنچ نے احمد اویس اور دیگر کی درخواستیں پر سماعت کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں