قاہرامان ماراش میں زلزلے کے حوالے سے صدارتی شعبہ اطلاعات کے ڈائریکٹر فخرالدین آلتون نے کہا کہ "ہمارا ملک، جو اب تک بہت سی مشکلات پر قابو پا چکا ہے، یکجہتی کے جذبے سے اس عظیم آفت پر قابو پالے گا۔”
فخرالدین آالتون نے اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے اطلاعات کو ایک خط بھیجا، جس میں 6 فروری کو ترکی میں آنے والے زلزلے کی تباہی، عوام کو زلزلے کے بارے میں درست طریقے سے آگاہ کرنے اور غلط معلومات کے خلاف لڑنے کی کوششوں کو بیان کیا گیا۔
اپنے خط میں آلتون نے کہا کہ انہیں دنیا اور خطے کی سب سے بڑی آفات کا سامنا ہے اور کہا کہ ترک قوم انتہائی تکلیف دہ دنوں سے گزر رہی ہے۔
التون نے کہا کہ حکومت اور قوم اس طرح کے ایک غیر معمولی بحران کے دوران پوری طرح متحرک تھی، اور علاقے میں فوری طور پر تلاش اور بچاؤ کی کوششیں شروع کر دی گئیں۔
انہوں نے بتایا ملک کے تمام تر وسائل کو آفت زدہ علاقے کے شہروں کے لیے بروئے کار لایا گیا ہے۔ "تقریباً 9 گھنٹے بعد آنے والے دوسرے بڑے زلزلے اور سخت سردی کے حالات کے باوجود، آفت زدہ علاقوں میں تلاش اور بچاؤ کی کوششیں جاری ہیں۔ متحرک ہونے کے جذبے میں ہماری کوششیں اس وقت تک نہیں رکیں گی جب تک کہ ہم اپنے ہر شہری تک نہیں پہنچ جاتے۔ مختلف ادارے اور 24,727۔ تلاش اور بچاؤ کے عملے سمیت سول سوسائٹیزر کے 113,318 اہلکار اور رضاکارانہ سر توڑ کوششوں میں مصروف ہیں۔
التون نے کہا کہ مرکزی نکات جو تباہی اور بحران کے عمل کو ترکیہ پر حملہ کرنے کے ایک موقع کے طور پر دیکھتے ہیں وہ غلط معلومات، ہیرا پھیری اور ادراک کی کارروائیوں کے خلاف بھی نبرد آزما ہیں۔
"اس تناظر میں اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے اطلاعات کی جانب سے ہم غلط معلومات کا مقابلہ کرنے اور عوام کو مطلع کرنے کی ہماری کوششوں میں حمایت فراہم کرنے کے شکر گزار ہوں گے۔ اسلامی دنیا نے مشکل وقت میں یکجہتی اور اتحاد کا مظاہرہ کیا۔”
انہوں نے مزید کہا کہ ابتک کی طرح متعدد مشکلات سے نبرد آزما ہونے والا ہمارا ملک تعاون و یکجہتی کے جذبات کے ساتھ اس عظیم آفت کا مقابلہ کرنے میں کامیاب ہو جائیگا۔