ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قومی اور صوبائی الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہئیں، رانا ثنا اللہ

arrested

اسلام آبادوزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ہماری رائے ہے قومی اور صوبائی الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہئیں، اگر عمران خان ہارا تو ہم پر الزام لگائے گا کہ نگران سیٹ اپ نہیں تھا اس لیے ہارا، الیکشن کمیشن کو بہتر فیصلہ کرنا چاہیے، الیکشن استحکام کا باعث بننا چاہیے نہ کہ نئے دھرنے اور افراتفری کا۔

اپنے ایک بیان میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کو ٹیریان کیس میں نااہل ہونا ہے تو اس کے ذمہ دار وہ خود ہوں گے، عمران خان نے اپنی اولاد کو کیوں چھپایا؟، مسلم لیگ ن نے ان کو کہا تھا کہ توشہ خانہ کی گھڑیاں چوری کریں؟۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پاکستان کے تعلقات دوست ملک سے خراب کیے، یہ سب ان کا اپنا کیا دھرا ہے، وہ کرپشن کے خلاف مہم چلا رہے تھے، خود ساتھ ساتھ گھٹیا ترین کرپشن کر رہے تھے، اگر وہ میرٹ پر قانون کے مطابق نااہل ہوتے ہیں تو ان کو بالکل ہونا چاہیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں