ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گورنر سندھ نے اپنی پسندیدہ پی ایس ایل ٹیم سے پردہ اٹھادیا

  کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پی ایس ایل 8 میں اپنی پسندیدہ ٹیم پر سے پردہ اٹھادیا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری منگل کو کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا میچ دیکھنے نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئے، اس موقع پر گورنر سندھ نے نیشنل اسٹیڈیم میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی سے بھی ملاقات کی۔

نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ پی ایس ایل میں شریک سب ہی ٹیمیں ہماری ہیں لیکن مجھے کراچی کنگز پسند ہے اور میں اسے سپورٹ کر رہا ہوں۔

کامران ٹیسوری نے کہا جب سے نجم سیٹھی نے پی سی بی میں چارج سنبھالا ہے تو یہ امید بہت زیادہ بڑھ گئی ہے کہ پاکستان میں کرکٹ مزید اچھی اور ایکٹو ہوگی۔

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے گورنر سندھ کو ٹاس کا کوائن، کھلاڑیوں کی دستخط شدہ گیندیں اور شیلڈ تحفے میں پیش کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں