ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

"یہ ایک بڑی تباہی ہے"انسانی مدد سیاسی نظریات سے بالاتر ہونی چاہیئے: کوہن

اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن نے  ترکیہ میں آنے والے زلزلے  کو تباہی قرار دیتے  ہوئے یک جہتی کا پیغام دیا ہے۔

 کوہن نےاپنے ترک ہم منصب  مولود چاوش اولو سے انقرہ میں ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ  میرے اس دورے کا مقصد  زلزلے کے بعد  اسرائیل اور ترکیہ کے درمیان  یک جہتی کا اظہار کرتے ہوئے دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لینا ہے۔

 اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا کہ  یہ تعلقات حالیہ عرصے میں  بہترین کی جانب مائل ہوئے ہیں،میں اپنی حکومت اور عوام کی طرف سے تعزیت کرتےہوئے مکمل تعاون کا اظہار کرتا ہوںیہ ایک بڑی تباہی ہے، انسانی مدد سیاسی نظریات اور مفادات سے بالاتر ہونی چاہیئے،حکومت اسرائیل اس مشکل گھڑی اور مستقبل  میں بھی ترکیہ کے ساتھ ہےاور ہر ممکنہ مدد کےلیے تعاون دے گا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں