ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

منی بجٹ نے عوام کو زندہ درگور کردیا ہے ، سیلز ٹیکس کا 18فیصد کرنے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا ، چوہدری پرویز الہی

لاہور :سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ منی بجٹ نے عوام کو زندہ درگور کردیا ہے ، سیلز ٹیکس کا 18فیصد کرنے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا ، عوام ایک ہی بار الیکشن میں ن لیگ کے سب مظالم کو جواب دینگے ، عدلیہ آئین پر پہرہ دے رہی ہے ، آئی ٹی ٹاور شہباز شریف نے نہیں بلکہ میں نے بنایا ، مریم نواز ریکارڈ درست کرلیں۔

جمعرات کے روز سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی سے عبدالستار اعوان، رضوان رحمت وڑائچ اور دیگر نے ملاقات کی ، ملاقات کے دوران سیاسی معاملات اور منی بجٹ پر گفتگو کی گئی ، چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ منی بجٹ نے عوام کو زندہ درگور کردیا ہے ، سیلز ٹیکس کا 18فیصد کرنے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا ، عوام کی قوت خرید جواب د یتی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام ایک ہی بار الیکشن میں ن لیگ کے سب مظالم کو جواب دینگے ، عدلیہ آئین پر پہرہ دے رہی ہے ، پرویز الہیٰ نے کہا کہ گورنر پنجاب اور چیف الیکشن کمشنر کی الیکشن سے فرار کی کوششیں کامیاب نہیں ہونے دینگے ، انتخابات 90روز میں ہی ہوں گے ، مسلم لیگ ن کی غلط فہمی میں نہ رہے ، آئی ٹی ٹاور شہباز شریف نے نہیں بلکہ میں نے بنایا ، مریم نواز ریکارڈ درست کرلیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں