ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الجزائر میں سعودی سفارت خانہ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والا مشتبہ شخص گرفتار

threatened

الجیریا:الجزائر کے دارالحکومت الجزائر میں سعودی عرب کے سفارت خانے کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والے مشتبہ شخص کو الجزائری سکیورٹی فورسز نے گرفتارکرلیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی سفارت خانہ کوعلی الصباح ایک شخص کی کال موصول ہوئی تھی۔ اس نے سفارت خانے کو بم سے اڑانے کی براہ راست دھمکی دی تھی، جس کے بعد سفارت خانے کے حکام نے فوری طور پرالجزائر کی متعلقہ سکیورٹی فورسز کو مطلع کیا تھا۔

الجزائر کے سرکاری ٹیلی ویژن کی اطلاع کے مطابق دارالحکومت کی سکیورٹی فورسز نے تفتیش کے بعد مشتبہ شخص کوگرفتارکرلیا ہے اور مقدمے کی کارروائی سے قبل اس شخص کے طبی معائنے اور نفسیاتی ٹیسٹ کیے گئے تھے۔

سعودی سفارت خانہ نے ایک بیان میں تخریبی کارروائی کی دھمکی دینے والے شخص کی گرفتاری پرالجزائر کے حکام کی غیرمعمولی کوششوں کو سراہا ہے اورالجزائر کی سکیورٹی فورسز پریقین اوراعتماد کا اظہار کیا ہے جنھوں نے سفارت خانہ اوراس کے ملازمین کوکسی ممکنہ خطرے سے بچانے اورایسا کرنے والوں کوانصاف کے کٹہرے میں لانے میں بلاتاخیرکارروائی کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں